طبی معائنے کے بعد نواز شریف وطن واپس، جاتی امراء روانگی
10-23-2026
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف طبی معائنے کیلئے لندن جانے کے بعد وطن واپس، جاتی امراء پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ نواز شریف لندن میں تقریباً دو ہفتے کا قیام مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پینچے، وہ 10 اکتوبر 2026 کو اپنے باقاعدہ طبی معائنے اور اہم ملاقاتوں کیلئے لاہور سے لندن پہنچے تھے، اس طرح ان کی روانگی اور واپسی کے درمیان 13 روز کا وقفہ رہا۔ لندن میں اپنی ایون فیلڈ رہائش گاہ پر قیام کے دوران انہوں نے مختلف ٹیسٹ اور چیک اپ کروائے، روانگی کے وقت مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے انہیں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس سے رخصت کیا۔