لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، اے کیو آئی 398 ریکارڈ
10-23-2026
(لاہور نیوز) باغوں کے شہر لاہور کی فضا آلودہ ترین قرار، فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست آگیا۔
علامہ اقبال ٹاؤن میں فضائی آلودگی کی شرح سب سے زیادہ، ایئر کوالٹی انڈیکس 398 ریکارڈ کیا گیا۔ ڈیفنس میں اے کیو آئی 340، بیدیاں روڈ پر 312 جبکہ ماڈل ٹاؤن میں 289 ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب لاہور کے افق پر سورج چمکنے لگا، شہر میں موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔