اپنی چھت اپنا گھر: ایک لاکھ سے زائد خاندانوں نے گھروں کی تعمیر مکمل کر لی
10-22-2026
(لاہور نیوز) اپنی چھت اپنا گھر کے مختلف اعدادوشمار پر محکمہ ہاؤسنگ کی جانب سے معاملے پر وضاحت جاری ہو گئی، ترجمان محکمہ ہاوسنگ کے مطابق ایک لاکھ 27 ہزار 36 خاندانوں نے گھروں کی تعمیر مکمل کر لی۔
4,615 ملین روپے قرضوں کی مد میں 3,326 خاندانوں کو جاری ہونے کے لیے تیار ہیں، ایک لاکھ 27 ہزار 36 خاندانوں نے گھروں کی تعمیر مکمل کر لی ہے۔ اپنی چھت اپنا گھر کے تحت 60 ہزار 253 گھر زیر تعمیر ہیں تاہم ایک لاکھ 70 ہزار 523 خاندانوں کو گھروں کی تکمیل کے لیے دوسری قسط بھی جاری کر دی گئی۔ اب تک 22,162 ملین روپے قسط واپسی کی مد میں واپس آچکے ہیں، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کا ڈیٹا رئیل ٹائم پورٹل پر اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ اپنی چھت اپنا گھر مستحق خاندانوں کی فلاح کا منصوبہ ہے جسے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔