پنجاب حکومت نے گندم کی نئی قیمت مقرر کر دی

10-22-2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے 4500 روپے گندم فی من مقرر کر دی گئی۔

محکمہ زراعت کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسانوں کے لیے گندم کو زیادہ منافع بخش بنانے کے لیے عملی اقدام کرتے ہوئے گندم کی فی من قیمت 4500 روپے مقرر کی ہے۔ محکمہ  زراعت کا کہنا ہے کہ گندم زرعی خودکفالت کے لیے ناگزیر ہے اور ملکی ضروریات کا 76 فیصد پنجاب پیدا کرتا ہے۔محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ گندم کی بروقت قیمت مقرر کرنے پر کسانوں کی حوصلہ افزائی اور اعتماد میں اضافہ ہوا ہے بروقت حکومتی اقدام سے کسانوں کی معیشت میں بہتری آئے گی اور وافر پیداوار سے فوڈسیکورٹی یقینی ہو گی۔