کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش ناکام
10-22-2026
(لاہور نیوز) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
مسافر ظفر 2 کلو سے زائد آئس ہیروئن بیگ میں چھپا کر سعودی عرب جا رہا تھا، ذرائع اے ایس ایف کا کہنا ہےکہ سامان کی سکیننگ کے دوران بیگ سے ہیروئن برآمد کی گئی۔ ذرائع اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ سکیورٹی فورس کی گرفتار مسافر ظفر سے مزید تفتیش جاری ہے۔