پی ایچ ڈی سکالرز کیلئے 6 ماہ کی بیرونِ ملک ریسرچ فیلوشپ متعارف
10-22-2026
(لاہور نیوز) ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے قائداعظم محمد علی جناح کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر پی ایچ ڈی سکالرز کے لیے چھ ماہ کا خصوصی بیرونِ ملک ریسرچ فیلوشپ پروگرام متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت منتخب سکالرز غیر ملکی جامعات میں تحقیق کریں گے۔
ایچ ای سی کے مطابق اس پروگرام کا مقصد قائداعظم کی لازوال میراث، بصیرت، قیادت اور آئینی فکر پر تحقیقی کام کو فروغ دینا ہے۔ منتخب پی ایچ ڈی سکالرز کو چھ ماہ تک غیر ملکی یونیورسٹیوں میں رہ کر اپنے تحقیقی موضوعات پر کام کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ فیلوشپ پروگرام کے ذریعے سکالرز کو قائداعظم کے افکار اور قومی تاریخ کے اہم پہلوؤں کا علمی و تحقیقی جائزہ لینے کا موقع ملے گا۔ ایچ ای سی نے خواہشمند امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پروگرام کے لیے اپنی درخواستیں 30 اکتوبر تک جمع کرا دیں۔