ایلیٹ پولیس کی گاڑی حادثے کا شکار، ایک کا نسٹیبل شہید، 5 زخمی
10-22-2026
:(لاہور نیوز) لاہور سیالکوٹ موٹروے پر مریدکے نارووال انٹرچینج کے قریب ایلیٹ پولیس کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل شہید جبکہ پانچ اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایلیٹ پولیس کی گاڑی جہلم سے لاہور جا رہی تھی کہ مریدکے نارووال انٹرچینج کے قریب اس کا ٹائر برسٹ ہوگیا، جس کے باعث گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل کی شناخت اصغر کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی اہلکاروں کو امداد فراہم کی گئی۔ سیکٹر کمانڈر ایس پی ندیم اشرف وڑائچ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔