لاہور بورڈ نے گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا، 66 ہزار امیدوار فیل
10-22-2026
(لاہور نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے گیارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
امتحان میں ایک لاکھ 65 ہزار 245 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 99 ہزار 191 کامیاب قرار پائے جبکہ تقریباً 66 ہزار امیدوار ناکام ہو گئے۔ نتائج کے مطابق طلبہ کی کامیابی کا تناسب 60 فیصد سے زائد رہا، امیدوار لاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر اپنے نتائج معلوم کر سکتے ہیں۔