گرین ٹاؤن: سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ، زیرِ حراست ملزم ہلاک

10-22-2026

(لاہور نیوز) گرین ٹاؤن کے علاقے میں سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زیرِ حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق سی سی ڈی ٹیم زیرِ حراست ملزم نور کو ریکوری کے لیے لے جا رہی تھی کہ اس دوران گھات لگائے ملزم کے ساتھیوں نے ٹیم پر حملہ کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم نور اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی ہو گیا اور ہسپتال منتقل کیے جانے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ہلاک ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔