پٹرول کی طرح ایل پی جی کی قیمت میں بھی شفافیت لائیں گے، علی پرویز ملک

10-22-2026

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ توانائی کی قیمتوں کے حوالے سے غیر معمولی حالات کا سامنا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کی قیمت 400 سے 425 روپے فی کلو کے درمیان ہونی چاہئے اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، آئندہ دو سے تین روز میں ایل پی جی کی قیمتوں میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا ملک میں ایل پی جی کی یومیہ کھپت ساڑھے 6 سے 7 ہزار ٹن ہے، جس میں ڈھائی ہزار ٹن مقامی پیداوار جبکہ باقی درآمد کی جاتی ہے، مارکیٹ اور مقامی ایل پی جی کی قیمت میں 30 ارب روپے کا فرق ہے، حکومت قیمتوں میں ناجائز اضافے کے خلاف کارروائی اور عدالتی حکمِ امتناع ختم کرانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ حکومت نے نومبر سے فروری تک سردیوں میں عوام کو گیس کی فراہمی کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے، جبکہ کھانا پکانے کیلئے تینوں اوقات میں گیس فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔