تمام صوبوں میں گندم کی وافر دستیابی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت
10-22-2026
(ویب ڈیسک) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ہدایت کی ہے کہ ملک کے تمام صوبوں میں گندم کی وافر دستیابی یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔
اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ملکی صارفین کو گندم کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے محفوظ رکھنے کیلئے ضروری انتظامات کیے جائیں، انہوں نے متعلقہ وفاقی اور صوبائی حکام کو ہدایت کی کہ گندم کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے باہمی رابطے اور تعاون کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ نائب وزیراعظم نے زور دیا کہ ضرورت کے مطابق گندم کی درآمد کے عمل کو آسان اور مؤثر بنایا جائے تاکہ ملک میں طلب و رسد کے درمیان توازن برقرار رکھا جا سکے اور صارفین کو ممکنہ مشکلات سے بچایا جا سکے۔