اقبال ٹاؤن: جواں سالہ لڑکی کی پھندا لگا کر خودکشی

10-21-2026

(لاہور نیوز) اقبال ٹاؤن میں لڑکی نے پھندا لگا کر خود کشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت 28 سالہ عائشہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہو سکی، پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ کا بیان قلمبند کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق موبائل فون ڈیٹا اور پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔