پنجاب میں گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کیلئے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی لازمی قرار

10-21-2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے ریونیو وصولیوں میں اضافے کیلئے گاڑیوں کے ایکسائز ٹوکن ٹیکس کو فٹنس سرٹیفکیٹ کے اجرا سے منسلک کر دیا ہے۔

نئے طریقہ کار کے تحت سافٹ ویئر میں ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کی تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے، ٹیکس کلیئر ہونے کے بعد ہی گاڑی کو معائنے کے اگلے مرحلے میں بھیجا جا سکے گا۔ اس نظام کے تحت گاڑیوں کیلئے پہلے ایکسائز ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی، اس کے بعد ایمیشن ٹیسٹ اور پھر فٹنس سرٹیفکیٹ کے اجرا کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ حکومتی اقدام کا مقصد ٹوکن ٹیکس کی وصولی یقینی بنانا اور ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کی نشاندہی کرنا ہے، نئے طریقہ کار کے باعث ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والے مالکان کو فٹنس سرٹیفکیٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔