کالجز میں داخلوں کے اہداف 97 فیصد، نیا فرنیچر فراہم کرنے کا فیصلہ

10-21-2026

(لاہور نیوز) لاہور ڈویژن کے کالجز میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کے اہداف 97 فیصد حاصل کر لئے گئے۔

ڈائریکٹر کالجز کے مطابق طلبہ کو درپیش فرنیچر کی کمی دور کرنے کیلئے 51 ہزار نئی کرسیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آئندہ 40 روز میں ڈویژن کے کالجز کو 51 ہزار کرسیاں فراہم کی جائیں گی، جس سے طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کالجز میں فرنیچر کی قلت دور کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں اور نئی کرسیاں طلبہ کی سہولت کیلئے فراہم کی جائیں گی۔ ڈائریکٹر کالجز  نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیمی اداروں میں سہولیات کی بہتری کیلئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔