سندر: مبینہ غلط انجکشن لگنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، اتائی کلینک بند کرکے فرار

10-21-2026

(لاہور نیوز) سندر کے علاقے میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے 5 سالہ بچی مدیحہ جاں بحق ہوگئی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے اور اتائی ڈاکٹر کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے۔

پولیس کے مطابق سندر کی رہائشی 5 سالہ مدیحہ کی طبیعت خراب ہونے پر اہل خانہ اسے قریبی کلینک لے گئے، جہاں مبینہ اتائی ڈاکٹر نے بچی کو انجکشن لگایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انجکشن لگتے ہی بچی کی طبیعت بگڑ گئی، جس پر اسے تشویشناک حالت میں سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم دورانِ علاج وہ جانبر نہ ہو سکی۔ پولیس کے مطابق بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ واقعے کے بعد کلینک کا عملہ تالے لگا کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات اور مبینہ اتائی ڈاکٹر کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔