ورلڈکپ کی تیاریاں، ٹیم کے ٹاپ آرڈر کو اچھی کارکردگی دکھانا ہو گی، شاہین آفریدی

10-21-2026

(ویب ڈیسک) شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ حسن نواز، عرفات منہاس اور فہیم اشرف کی بیٹنگ اچھی رہی، تاہم ٹیم کے ٹاپ آرڈر کو بھی کارکردگی دکھانا ہو گی۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹیم  نے کچھ شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے، لیکن ورلڈ کپ کی تیاریوں کے پیش نظر مزید بہتری لانا ہو گی۔ قومی کپتان  نے عرفات منہاس اور فاسٹ بولرز کی فارم کو ٹیم کیلئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ عرفات منہاس ایک بہترین صلاحیتوں کے حامل کھلاڑی اور مکمل آل راؤنڈر ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عرفات منہاس مستقبل میں بھی کئی مزید میچز میں ٹیم کیلئے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔