لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار، ایئر کوالٹی انڈیکس 265 ریکارڈ
10-21-2026
(لاہور نیوز) لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر کے شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 265 ریکارڈ کیا گیا۔
فضائی آلودگی کے باعث ماڈل ٹاؤن کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 260 ریکارڈ کیا گیا۔ ڈیفنس میں اے کیو آئی 257، علامہ اقبال ٹاؤن میں 250 جبکہ پیراگون میں 248 ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب شہر کے افق پر سورج چمکنے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ موسم کا کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔