پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، برائلر گوشت 18 روپے مہنگا

10-21-2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

 تفصیلات کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں 18 روپے فی کلو اضافہ ہونے کے بعد سرکاری نرخ 562 روپے فی کلو مقرر کر دیئے گئے، جبکہ بازار میں صافی گوشت 680 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 20 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 360 روپے فی کلو، ہول سیل مارکیٹ میں 374 روپے فی کلو جبکہ پرچون بازار میں زندہ برائلر کا نرخ 388 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، انڈوں کی فی درجن قیمت 267 روپے برقرار ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 890 روپے میں مقرر کی گئی ہے۔ برائلر گوشت اور زندہ مرغی کی قیمتوں میں اضافے سے شہریوں کیلئے مرغی کا گوشت خریدنا مزید مہنگا ہو گیا ہے، جبکہ انڈوں کی قیمتیں بدستور برقرار ہیں۔