موسم سرما میں گیس کی دستیابی، حکومت کا ایل این جی کے 18 کارگوز خریدنے کا ہدف

10-20-2026

(لاہور نیوز) موسم سرما میں گیس کی دستیابی کےحوالے سےحکمت عملی تیار کر لی گئی۔

سردیوں میں ایل این جی کے 18کارگوز خریدنے کاہدف مقرر کرنے کا فیصلہ، کیا گیا ۔ پٹرولیم ڈویژن کی وزیر اعظم کو گیس کی کھپت پر بریفنگ دی۔  ذرائع کے مطابق ایل این جی کارگوزخریداری کا ہدف نومبر2026سےفروری 2027تک ہوگا، قطرسےسستی ایل این جی کی درآمد کوترجیح دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ قطر سےایل این جی سپلائی نہ کھلنےکی صورت میں سپاٹ کارگوزخریدے جائیں گے،قطر نے6 نومبر ایل این جی سپلائی سے متعلق فورس میجور کا اعلان کر رکھا ہے۔ سپاٹ ایل این جی کے لیے زیادہ سے زیادہ خریداری کا قیمت کا تخمینہ 30ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہے، ملک میں سوئی ناردرن اورسدرن کومجموعی  مقامی گیس دستیابی ایک ارب40 کروڑ مکعب فٹ ہے۔ سردیوں صرف پنجاب کی گیس ضروریات ایک ارب مکعب فٹ تک پہنچنے کا خدشہ ہے، سردیوں میں مقامی گیس دستیابی گھریلوصارفین کے لیے بھی پوری نہیں ہوپائے گی۔