آلودہ ترین شہریوں کی فہرست میں لاہورپانچویں نمبرپر آ گیا
10-20-2026
(لاہور نیوز) آلودہ ترین شہریوں کی فہرست میں لاہور پانچویں نمبر پر آ گیا۔
شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 176ریکارڈ کیا گیا، اے آر سی 193، برکی روڈ پر آلودگی کی شرح 186ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماڈل ٹاؤن174،بیدیاں روڈپرآلودگی کی شرح171ریکارڈ کی گئی، ڈی ایچ اےفیزفائیو168،عسکری ٹین کےاطراف شرح آلودگی121ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین نے آلودگی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنےکی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں۔