ٹرائی ون ڈے سریز، پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 303 رنز کا ہدف
10-20-2026
(لاہور نیوز) سہ ملکی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 303 رنز کا ہدف دے دیا۔
راولپنڈی میں ہونیوالے میچ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا جب کھیل کی پہلی ہی گیند پر فخر زمان گس اٹکنسن کی گیند پر روٹ کو کیچ تھما بیٹھے جب کہ صائم ایوب 8 رنز بنا کر 31 کے مجموعی سکور پر سونی بیکر کا نشانہ بنے۔ واضح رہے پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دی تھی۔