عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی، چاندی کا بھاؤ مستحکم
10-20-2026
(لاہور نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی جبکہ چاندی کا بھاؤ مستحکم رہا۔
آل صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 3600 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 35 ہزار 436 روپے پر آ گیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 3086 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 73 ہزار 316 روپے پر آ گیا ہے۔ اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ بغیر کسی تبدیلی کے 6234 روپے کی سطح پر برقرار رہا۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 36 ڈالر گر کر 4129 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔