لٹن روڈ، راہ چلتی خاتون سے موبائل فون، پرس اور نقدی چھین لی گئی
10-20-2026
(لاہور نیوز) لٹن روڈ کے علاقے میں راہ چلتی خاتون سے موبائل فون، پرس اور نقدی چھین لی گئی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم خاتون سے پرس چھین کر فرار ہو رہا ہے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آنے کے بعد پولیس بھی حرکت میں آ گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور اس کی تلاش جاری ہے، پولیس حکام نے ملزم کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شہریوں کے تحفظ اور اسٹریٹ کرائم کی روک تھام سے متعلق سوالات بھی سامنے آئے ہیں۔