ٹک ٹاکر خاتون پر تشدد کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

10-20-2026

(لاہور نیوز) ٹک ٹاکر خاتون پر تشدد کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

لاہور میں ٹک ٹاکر خاتون پر تشدد کے واقعے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، گجر پورہ پولیس نے مرکزی ملزم خرم کو گرفتار کر لیا، پولیس کےمطابق متاثرہ خاتون کے ویڈیو بیان کی مدد سے ملزم کی شناخت کی گئی، جو خاتون کا ڈرائیور نکلا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ملکر خاتون پر تشدد کیا، جبکہ ملزم پر حسد اور لالچ کے باعث تشدد کرنے کا الزام ہے۔ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، پولیس حکام کے مطابق ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔