انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ رشوت لیتے ہوئے گرفتار
10-20-2026
(لاہور نیوز) اینٹی کرپشن لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ انسپکٹر گوہر اقبال کو مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن حکام نے کارروائی کے دوران انسپکٹر گوہر اقبال کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے رشوت کی رقم بھی برآمد کر لی۔ دوسری جانب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ گوہر اقبال کو معطل کر دیا ہے، واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات اور قانونی کارروائی سے متعلق معلومات سامنے آنا باقی ہیں۔