لاہور میں موسم خشک، فضائی آلودگی کی شرح 201 ریکارڈ
10-20-2026
(لاہور نیوز) شہر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پاکستان میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 19 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد رہا۔ شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ دوسری جانب لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پاکستان میں چوتھے نمبر پرآ گیا۔ شہر میں سموگ کی اوسط شرح 201 ریکارڈ کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق واہگہ بارڈر کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 318 جبکہ شاہدرہ میں 422 ریکارڈ کیا گیا، جو فضائی آلودگی کی انتہائی بلند سطح کو ظاہر کرتا ہے۔