بابر اعظم کی ون ڈے ٹیم میں جگہ خطرے میں ہے، شعیب اختر کا دعویٰ
10-20-2026
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم کی ون ڈے ٹیم میں جگہ خطرے میں ہے اور ٹیم مینجمنٹ فارمیٹ میں ان کے مستقبل پر غور کر رہی ہے۔
ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ وہ بابر اعظم کے حوالے سے کوئی سنسنی یا تنازع پیدا نہیں کرنا چاہتے، تاہم ان کے مطابق بابر کو کھیلنا چاہیے اور اپنی کارکردگی سے ثابت کرنا چاہیے کہ وہ ون ڈے کرکٹ کیلئے موزوں کھلاڑی ہیں۔ سابق فاسٹ بولر نے ون ڈے کرکٹ میں عاقب جاوید کو درپیش چیلنجز پر بھی بات کی، ان کا کہنا تھا کہ 50 اوورز کے فارمیٹ میں بیٹنگ اور بولنگ کے تقاضوں کو پورا کرنا ایک بڑا مسئلہ ہو گا۔