ڈیفنس سی: زیر تعمیر دیوار گرنے سے مزدور جاں بحق، 2 افراد زخمی
10-19-2026
(لاہور نیوز) ڈیفنس سی کے علاقے میں زیر تعمیر دیوار گرنے سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے مزدور کی شناخت 43 سالہ رمضان کے نام سے ہوئی ہے، حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق مزدور کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔