لاہور: 262 ٹریفک حادثات میں 305 افراد زخمی
10-19-2026
(لاہور نیوز) شہر لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 262 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 305 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 119 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 186 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔