ہونہار سکالرشپ پروگرام کے اگلے مرحلے کیلئے آن لائن پورٹل کھول دیا گیا ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز

10-19-2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبہ کے نام سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے کہا کہ پنجاب کے نوجوانوں کے خواب صوبے کے مستقبل کی دھڑکن ہیں، ان کی صلاحیتیں روشن کل کی نوید ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب ہونہار سکالرشپ پروگرام کے ذریعے ایک لاکھ 60 ہزار باصلاحیت نوجوانوں کو اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے تحت مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ 70 مختلف تعلیمی شعبوں میں مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ یہ اقدام رکاوٹوں کو دور کر رہا ہے، نئے مواقع پیدا کر رہا ہے اور خوابوں کو حقیقت میں بدل رہا ہے۔ وزیراعلیٰ  نے کہا کہ ہونہار سکالرشپ پروگرام کے اگلے مرحلے کے لیے آن لائن پورٹل کھول دیا گیا ہے، میرے پیارے طلبہ! اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھیں اور پورے شوق اور جذبے کے ساتھ تعلیم حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ مشکلات کو کبھی اپنے خوابوں کی راہ میں حائل نہ ہونے دیں، آپ کی صلاحیتیں مواقع کی مستحق ہیں، آپ کی محنت اعتراف اور پذیرائی کی مستحق ہے۔ آپ کے بلند عزائم کو پروان چڑھنے کا موقع ملنا چاہیے۔