پنجاب حکومت کا جاسوسی کے آلات کی فیزیکل اور آن لائن خریدوفروخت پر پابندی کا فیصلہ

10-19-2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے جاسوسی کرنے والے آلات گلاسز ، پین ، کی چین اور بٹن کی خریدو فروخت پر دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ گلاسز، پین، کی چین اور بٹن پر دفعہ ایک سو چوالیس لگائی جائے۔ عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کو اس پر کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دے دیا ہے، یہ رواج بن گیا ہے ہماری سوسائٹی کا کہ میری مرضی ہے کہ میں اپنا ایونٹ جتنا مرضی جاری کروں۔       صوبائی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ آپ کون ہیں؟ویو لینے کے لئے ویڈیو  سوشل میڈیا پر لگا دیں، جاسوسی کے آلات کی فیزیکل اور آن لائن خریدوفروخت پر پابندی کا فیصلہ کیاگیا ہے۔