گرین ٹاؤن، لیسکو ریکوری ٹیم پر مسلح صارف کا حملہ، ملزم پولیس کے حوالے
10-19-2026
(لاہور نیوز) گرین ٹاؤن میں نادہندگی پر بجلی کنکشن منقطع کرنے کے بعد صارف اسلحہ لے کر لیسکو دفتر پہنچ گیا اور وہاں موجود عملے سے مبینہ بدسلوکی کی۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع کئے جانے کے بعد صارف گرین ٹاؤن میں واقع لیسکو دفتر پہنچا، جہاں اس نے ریکوری پر مامور لائن سپرنٹنڈنٹ (ایل ایس) کے ساتھ مبینہ طور پر بدسلوکی کی۔ واقعے کے دوران لیسکو ملازمین نے مبینہ طور پر مسلح شخص کو قابو کر لیا اور بعد ازاں پولیس کے حوالے کر دیا، واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات اور پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی کی نوعیت سامنے آنا باقی ہے۔