پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بریسٹ کینسر سے آگاہی کا دن منایا جارہا ہے

10-19-2026

(لاہور نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بریسٹ کینسر سے آگاہی کا دن منایا جارہا ہے۔

پاکستانی خواتین کو بھی اس مرض سے شدید خطرات لاحق ہیں ہر 9 میں سے ایک خاتون چھاتی کے سرطان کے خطرے سے دوچار ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد مختلف نوعیت کے کینسر کا شکار ہوتے ہیں جبکہ سالانہ 90 ہزار سے زائد خواتین بریسٹ کینسر میں مبتلا ہوتی ہیں جن میں 40 ہزار موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں۔ آگاہی مہمات کے باعث مرض کی تشخیص کی شرح میں اضافہ تو ہو گیا تاہم سکریننگ اور علاج کیلئے مزید اقدامات درکار ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں چھاتی کا سرطان قابل علاج ہے، پھیلاؤ کی بڑی وجوہات سماجی شرم و ہچکچاہٹ، لاعلمی اور بروقت تشخیص نہ ہونا ہے، 40 سال سے زائد عمر کی خواتین کیلئے ہر سال سکریننگ ٹیسٹ کروانا ضروری ہے۔