فضائی آلودگی میں لاہور کا چوتھا نمبر، بارش کا کوئی امکان نہیں

10-19-2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں آئندہ دنوں بارش کا کوئی امکان نہیں، جبکہ محکمہ موسمیات نے موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔ دوسری جانب فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 237 ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک ہے، فضائی آلودگی کے اعداد و شمار کے مطابق ڈی ایچ اے کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس 491 جبکہ ماڈل ٹاؤن میں 346 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں رواں دنوں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ بارش نہ ہونے کے باعث موسم میں فوری تبدیلی کی توقع نہیں ہے۔