پولٹری مصنوعات کے نرخ برقرار، انڈوں کے قیمت مستحکم
10-19-2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، برائلر گوشت اور انڈوں کے نرخ برقرار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 548 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ بازار میں صافی گوشت شہریوں کو 650 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ قیمتوں کے جاری کردہ نرخ نامے کے مطابق زندہ برائلر کا فارم گیٹ ریٹ 350 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر کی قیمت 364 روپے فی کلو اور پرچون بازار میں 378 روپے فی کلو مقرر ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، انڈوں کی فی درجن قیمت 267 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 890 روپے میں مقرر کی گئی ہے۔