لاہور: ٹیمپرڈ سٹڈی ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، مسافر آف لوڈ

10-18-2026

(لاہور نیوز) لاہور ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے سائپرس کے ٹیمپرڈ اسٹڈی ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے سائپرس کے ٹیمپرڈ اسٹڈی ویزے پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ ترجمان ایف آئی اے لاہور کے مطابق مسافر زین العابدین ولد ریاض احمد قطر ایئرویز کی پرواز QR-621 کے ذریعے سائپرس روانہ ہو رہا تھا۔ دورانِ امیگریشن سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ پڑتال کے دوران مسافر کے سائپرس کے سٹڈی ویزے میں ردوبدل کا انکشاف ہوا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران مسافر نے انکشاف کیا کہ اس نے مذکورہ اسٹڈی ویزا ایک ایجنٹ کے ذریعے حاصل کیا تھا، ترجمان ایف آئی اے لاہور کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کے حوالے کر دیا گیا ہے.