لاہور: 283 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 345 زخمی
10-18-2026
(لاہور نیوز) شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 283 ٹریفک حادثات رونما ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثات میں شدید زخمی ہونے والے 141 افراد کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 204 معمولی زخمیوں کو جائے وقوعہ پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔