لیسکو آپریشن: بجلی چوری کرنیوالے 27 افراد پکڑے گئے، 2 گرفتار
10-18-2026
(لاہور نیوز) لیسکو آپریشن میں ایسٹرن سرکل میں ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کرنے والے 27 افراد پکڑے گئے جبکہ 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
رانا ٹاؤن سب ڈویژن اور ایسٹرن سرکل کے مختلف سرحدی علاقوں میں آپریشن کے دوران بجلی چوری میں ملوث افراد کو پکڑ گیا جبکہ غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیئے گئے ہیں اور ان کیخلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا۔ لیسکو حکام کے مطابق بجلی چوری میں ملوث افراد میں 7 غیر رجسٹرڈ صارفین بھی شامل ہیں، یہ کارروائی گاؤں نت، ڈیال، ڈیرہ ججاں، ڈوگراں کلاں، ناروار اور ایچو گل میں کی گئی ہےجبکہ واہگہ روڈ اور بلال کالونی سب ڈویژن کے علاقوں میں پولیس اور رینجرز کے ہمراہ بھی آپریشن کیا گیا۔ ایچو گل میں ڈائریکٹ ایل ٹی لائن سے بجلی چوری کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا جو لیسکو کا 2 لاکھ روپے کا نادہندہ بھی نکلا تاہم دوران کارروائی بجلی چوری میں استعمال ہونے والی کیبلز اور دیگر غیر قانونی سامان بھی ہٹا دیا گیا ہے۔