سلطان آف جوہر ہاکی کپ: پاکستان انڈر 21 ٹیم کی مسلسل دوسری کامیابی
10-18-2026
(لاہور نیوز) ملائیشیا میں جاری سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم نے کینیڈا کو 2-6 سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔
پاکستان انڈر 21 ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں چین کو 3-8 سے شکست دی تھی۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ 21 اکتوبر کو میزبان ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔