بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا
10-18-2026
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں 16 ہزار رنز مکمل کرکے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ کے دوران بابر اعظم نے یہ اعزاز حاصل کیا۔ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں 16 ہزار رنز مکمل کرنے والے پاکستان کے پانچویں بلے باز بن گئے۔ تاہم بابر اعظم اس اہم کامیابی کے باوجود سری لنکا کے خلاف اپنی اننگز کو بڑی اننگز میں تبدیل نہ کرسکے اور 45 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ بابر اعظم گزشتہ کئی برسوں سے قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن کا اہم حصہ رہے ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے متعدد اہم اننگز کھیلی ہیں۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی کرکٹ میں مجموعی رنز کا شمار ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 انٹرنیشنل کے رنز کو ملا کر کیا جاتا ہے۔ بابر اعظم نے تینوں فارمیٹس میں اپنی کارکردگی کی بدولت یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔