لاہور: جیب تراشی کی 18 ہزار 58 وارداتیں، سٹی ڈویژن سرفہرست
10-18-2026
(لاہور نیوز) لاہور میں جیب تراشی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے، رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران شہر میں شہریوں کی جیبیں کاٹنے کے 18 ہزار 58 مقدمات درج کیے گئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق سٹی ڈویژن جیب تراشی کے 3 ہزار 990 مقدمات کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں جیب تراشی کے 3 ہزار 422 مقدمات درج ہوئے، جس کے بعد یہ ڈویژن دوسرے نمبر پر رہا جبکہ کینٹ ڈویژن میں 3 ہزار 339 مقدمات رپورٹ ہوئے اور یہ تیسرے نمبر پر رہا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق صدر ڈویژن میں جیب تراشی کے 3 ہزار 189 مقدمات درج کیے گئے، جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 2 ہزار 346 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ اسی طرح سول لائنز ڈویژن میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران جیب تراشی کی ایک ہزار 772 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔