جعلی ویب سائٹ پر اسلحہ لائسنس کی فیس جمع نہ کروائیں، نادرا کا انتباہ

10-18-2026

(لاہور نیوز)پنجاب میں اسلحہ لائسنس کے نام پر جعلی ویب سائٹ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جعلی ویب سائٹ پر درخواست گزاروں سے فیس کی مد میں بھاری رقوم بٹورے جانے کے ساتھ ان کی ذاتی معلومات کے غلط استعمال کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔ نادرا نے اسلحہ لائسنس کے لیے درخواست دینے والے شہریوں کو غیر مصدقہ ویب سائٹس سے محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی ویب سائٹ پر رقم یا شناختی معلومات فراہم کرنے سے پہلے اس کی تصدیق ضرور کریں۔ نادرا کے مطابق شہری اسلحہ لائسنس کے لیے درخواست جمع کروانے سے پہلے ویب سائٹ کا درست ایڈریس لازمی چیک کریں تاکہ جعلی ویب سائٹس کے ذریعے مالی فراڈ اور ذاتی معلومات کے ممکنہ غلط استعمال سے محفوظ رہ سکیں۔