برائلر گوشت کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ، انڈوں کے نرخ برقرار

10-18-2026

(لاہور نیوز) برائلر گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد برائلر گوشت کا سرکاری نرخ 15 روپے فی کلو اضافے کے بعد 548 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔

برائلر گوشت کی قیمت میں اضافے کے باعث گھریلو بجٹ متاثر ہونے کا خدشہ ہے، خصوصاً ان خاندانوں کے لیے جو مہنگائی کے باعث پہلے ہی اشیائے خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہیں۔ دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت 267 روپے فی درجن مقرر ہے۔ برائلر گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث شہریوں کی توجہ روزمرہ استعمال کی اشیائے خورونوش کے نرخوں پر مرکوز ہے۔