سبزی و پھلوں کی قیمتوں میں سرکاری نرخوں اور مارکیٹ ریٹ میں فرق برقرار

10-18-2026

(لاہور نیوز) سبزی مارکیٹ میں مختلف سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری نرخوں اور مارکیٹ میں فروخت ہونے والی قیمتوں میں فرق برقرار ہے۔

پیاز،ٹماٹر،آلو، سبز مرچ، شملہ مرچ، لہسن، ادرک اور دیگر سبزیوں کی فروخت سرکاری نرخوں سے زائد قیمتوں پر کی جا رہی ہے، جبکہ پھلوں کی قیمتیں بھی مختلف اقسام کے لحاظ سے مختلف ہیں۔ ٹماٹر کا سرکاری نرخ 130 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، تاہم مارکیٹ میں درجہ اول ٹماٹر 150 روپے جبکہ درجہ دوم ٹماٹر کا سرکاری نرخ 100 روپے ہونے کے باوجود 120 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ پیاز کے سرکاری نرخ میں 10 روپے اضافہ کرکے 190 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ مارکیٹ میں درجہ اول پیاز 220 روپے اور مکس درجہ دوم پیاز 200 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ آلو کا سرکاری نرخ بدستور 35 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں مکس آلو 40 روپے اور درجہ اول آلو 50 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ سبز مرچ کے سرکاری نرخ میں 10 روپے اضافے کے بعد قیمت 120 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ مارکیٹ میں سبز مرچ 150 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ شملہ مرچ کا سرکاری نرخ 200 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں یہ 240 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ ٹینڈے کے سرکاری نرخ میں 20 روپے کمی کے بعد قیمت 160 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، لیکن مارکیٹ میں ٹینڈے 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔ لہسن ہرنائی کا سرکاری نرخ 350 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ مارکیٹ میں یہ 400 روپے فی کلو دستیاب ہے۔ تھائی لینڈ سے آنے والی ادرک کا سرکاری نرخ 365 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، تاہم مارکیٹ میں ادرک 450 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ پھول گوبھی کے سرکاری نرخ میں 10 روپے کمی کے بعد قیمت 120 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، لیکن مارکیٹ میں یہ 150 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ بھنڈی کے سرکاری نرخ میں بھی 10 روپے کمی کرکے قیمت 140 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ مارکیٹ میں بھنڈی 160 سے 180 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ گھیا کدو کے سرکاری نرخ میں بھی 10 روپے کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 170 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم مارکیٹ میں گھیا کدو 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ کریلے کا سرکاری نرخ 160 روپے فی کلو ہے، جبکہ مارکیٹ میں یہ 200 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ دیگر سبزیوں میں ساگ اور پالک 60 سے 80 روپے فی کلو، مولی 80 روپے، شلجم 180 روپے اور اروی 120 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ پھلوں کی قیمتوں کے حوالے سے مختلف اقسام کے سیب 250 سے 450 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں، جبکہ کیلے کی قیمت 100 سے 150 روپے فی درجن ہے۔ انگور سندرخانی 800 روپے، انگور ٹافی 600 روپے اور انگور گولہ 400 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ سرکاری نرخوں اور مارکیٹ میں رائج قیمتوں کے درمیان فرق کے باعث شہریوں کو سبزیوں اور پھلوں کی خریداری میں اضافی رقم خرچ کرنا پڑ رہی ہے۔