لاہور میں دن کے وقت سورج کے جلوے، رات کو خنکی، فضائی آلودگی بدستور برقرار
10-18-2026
(لاہورنیوز) شہر میں دن کے اوقات میں دھوپ کا راج برقرار ہے، جبکہ رات کے وقت موسم میں خنکی محسوس کی جانے لگی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد رہا۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ دوسری جانب چھٹی کے روز بھی لاہور میں فضائی آلودگی کی شدت میں کمی نہ آسکی۔ آلودگی کے اعتبار سے لاہور پاکستان میں تیسرے نمبر پر آگیا، جبکہ شہر میں سموگ کی اوسط شرح 267 ریکارڈ کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 493 جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے اطراف میں 385 ریکارڈ کیا گیا، جو فضائی آلودگی کی تشویش ناک صورت حال کی عکاسی کرتا ہے۔