سموگ نے پھر پنجے گاڑ لیے، لاہور آلودہ ترین شہروں میں شامل
10-17-2026
(لاہور نیوز) شہر لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھا نمبر پر آ گیا۔
لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 177 ریکارڈ کیا گیا جبکہ علامہ اقبال ٹاون میں اے کیو آئی 206، بیدیاں روڈ پر 204 اورسی ای ار پی آفس میں شرح 196 ریکارڈ ہوا۔ برکی روڈ پر 180، ڈی ایچ اے فیز 5 میں 174 اور ماڈل ٹاون میں شرح 165 ریکارڈ کیا گیا ۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوا۔ ہواوں کی رفتار 5 کلو میٹر فی گھنٹہ، ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان اورشہر کا کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔