مکسڈ مارشل آرٹس میں کانسی کا تمغہ : شہباز شریف کی جانب سے عاصم خان کو کیش ایوارڈ

10-17-2026

(لاہور نیوز) مکسڈ مارشل آرٹس میں کانسی کا تمغہ، وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عاصم خان کو کیش ایوارڈ سے نوازا گیا۔

عاصم خان نے آئچی ناگویا ایشین گیمز 2026 میں کانسی کا تمغہ جیتا،عاصم خان کی کامیابی سے پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کو نئی پہچان مل گئی۔حکومتی سطح پر پذیرائی، پاکستان میں ایم ایم اے کے فروغ کی جانب اہم قدم اٹھایا گیا۔ پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کی ایتھلیٹس کی ترقی کے لیے کوششیں جاری ہیں، فیڈریشن کا کہا ہے کہ پی ایم ایم اے ایف نے 2021 سے عاصم خان کو سپورٹ فراہم کی، عاصم خان کی عالمی اور ایشیائی سطح پر کامیابیوں کے بعد ایشین گیمز میں تاریخی میڈل حاصل کیا۔  پی ایم ایم اے ایف کے صدر ذوالفقار علی نے پاکستانی ٹیلنٹ پر سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار کیا، عاصم خان کی کامیابی پاکستان میں ایم ایم اے کے نئے دور کا آغاز ہے، تربیت اور بین الاقوامی مقابلوں کے مواقع نے عاصم خان کو کامیابی کی راہ دکھائی، پاکستان میں ایم ایم اے فائٹرز کی نئی نسل تیار کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھنے کا عزم کیا۔ عاصم خان  نے حکومتی پذیرائی پر وزیراعظم پاکستان اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی، کوچز اور اہلِ خانہ کی حمایت نے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، پاکستان کے لیے مزید اعزازات حاصل کرنے کی بھرپور کوشش جاری رکھوں گا۔