بادامی باغ، خالی پلاٹ سے بوری بند لاش برآمد، مقتول کی گردن کٹی ہوئی تھی
10-17-2026
(لاہور نیوز) بادامی باغ کے علاقے عثمان چوک کے قریب خالی پلاٹ سے بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول کی گردن کٹی ہوئی تھی جبکہ جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں، مقتول کی شناخت 56 سالہ شفیق ولد منیر احمد کے نام سے ہوئی ہے، جو گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ ورکاں کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مقتول کی جیب سے شناختی کارڈ برآمد ہوا، جس کی مدد سے اس کی شناخت کی تصدیق کی گئی، واقعے کی اطلاع ملنے پر فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے، کارروائی مکمل ہونے کے بعد ایدھی رضاکاروں نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ قتل کے محرکات اور واقعے میں ملوث افراد کے حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔