پنجاب میں سی ٹی ڈی کے 91 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار
10-17-2026
(لاہورنیوز) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے صوبے بھر میں 91 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 8 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت شہزاد، محمود، نعمان، عدنان اور فاروق کے ناموں سے ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، 2 ہینڈ گرنیڈ، 3 ڈیٹونیٹرز اور 20 فٹ فیوز وائر برآمد کی گئی ہے۔ گرفتار افراد کے خلاف 7 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ پنجاب بھر میں رواں ہفتے کے دوران 1,484 کومبنگ آپریشنز کیے گئے، جن میں 50 ہزار 865 افراد کو چیک کیا گیا۔ ان کارروائیوں کے دوران 77 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف کے تحت کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔