انٹرمیڈیٹ دوسرے سالانہ امتحانات 3 نومبر سے شروع ہوں گے، ڈیٹ شیٹ منظور

10-17-2026

(لاہور نیوز) انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے دوسرے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ منظور کر لی گئی ہے۔

انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات 3 نومبر سے شروع ہو کر 16 نومبر 2026 تک جاری رہیں گے، جبکہ پارٹ ون کے امتحانات کا آغاز 17 نومبر سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے دوسرے سالانہ امتحانات کے پہلے روز ہسٹری، کامرس، سائیکالوجی اور کمرشل جیوگرافی کے پرچے ہوں گے، پارٹ ٹو کے امتحانات کا آخری پرچہ فزکس اور آؤٹ لائن آف ہوم اکنامکس کا ہو گا۔ دوسری جانب انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے دوسرے سالانہ امتحانات 17 نومبر سے شروع ہوں گے اور 28 نومبر تک جاری رہیں گے، پارٹ ون کے پہلے روز سائیکالوجی، ہسٹری اور اکنامکس کے پرچے لئے جائیں گے۔ انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے دوسرے سالانہ امتحانات کا آخری پرچہ ترجمۃ القرآن کا ہو گا، امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ڈیٹ شیٹ کے مطابق تیاری مکمل کریں اور امتحانی شیڈول سے متعلق تازہ ترین معلومات کیلئے متعلقہ تعلیمی بورڈ کی ہدایات پر عمل کریں۔